بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || اسلامی جمہوریہ ایران کے محکمۂ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی، نے ہفتے کے روز رات گئے، ایکس نیٹ ورک پر ایک پیغام میں، امریکی میڈیا کی ان رپورٹس کا حوالہ دیا جو تیونس کے ساحل پر کھانے کے سامان سے لدی کشتیوں پر ڈرون حملے کے تقریباً ایک ماہ بعد اس بات کا اعتراف کرتی ہیں کہ یہ حملہ صہیونی ریاست نے کیا تھا، اور کہا: "واقعے کے ایک ماہ بعد، امریکی میڈیا نے اس بات کی تصدیق کی جسے ہر شخص جانتا تھا: 'غزہ کے لئے انسانی امداد لے جانے والی کشتیوں پر ڈرون حملہ نیتن یاہو کے حکم سے کیا گیا تھا۔'"
انھوں نے مزید کہا: "یہ اسرائیلی ریاست کی جانب سے ملکوں کی قومی خودمختاری، بین الاقوامی قانون اور انسانی جان ومال کی مکمل بے توقیری، کا نیا ثبوت ہے۔"
دفاتر خارجہ کے ترجمان نے کہا: "دنیا پر لازم ہے کہ ان وحشیانہ قانون شکنیوں کو روک دے، جنگی مجرموں اور نسل کشوں کی بریّت (Impunity) و استثنیٰ کا خآتمہ کرے اور ان جرائم کا جواز دینے والوں کو سزا دے۔"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ